اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر پیٹر برو (Peterborough) میں منعقدہ دوسرے ایک روزہ نہج البلاغہ سیمنار میں 32 شہروں سے 250 مندوبین نے شرکت کی۔ سیمنار میں مقررین نے نہج البلاغہ سے متعلق موضوعات پر تقاریر کیں اور مقالے پیش کئے جیسے "وحدت اسلامی نہج البلاغہ کی روشنی میں"، "تربیت نہج البلاغہ کی روشنی میں" وغیرہ۔اس اجلاس کے مہمان خصوصی رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے نمائند حجت الاسلام و المسلمین معزی تھے جنہوں نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان وحدت پر زور دیا اور کہا: امیرالمؤمنین علی (علیہ السلام کے کلام اور آپ(ع) کی سیرت و زندگانی کا اہم ترین پیغام "وحدت" ہے۔ برطانیہ کے فکر اسلامی فاؤنڈيشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا: اس فاؤنڈيشن کا مقصد دنیا والوں ـ بالخصوص نوجوانوں ـ کو امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کا پیغام پہنچانا ہے۔ اور یہ فاؤنڈیشن فکر اسلامی کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
30 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 468394
برطانیہ کے شہر پیٹر برو کے شہر کے ہوٹل میری ایٹ میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا ایک روزہ نہج البلاغہ سیمنار منعقد ہوا جس میں 32 شہروں سے 250 افراد نے شرکت کی۔